دوستی نہ کرنے پر پشاور میں نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا 

دوستی نہ کرنے پر پشاور میں نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا 
دوستی نہ کرنے پر پشاور میں نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا گیا 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں چنگچی رکشہ چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالنے والے 16 سالہ نوجوان کو دوستی نہ کرنے پر قتل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گل رحمان چار روز قبل گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جس کی ایف آئی ار تھانہ شاہ پور میں درج کی گئی، تاہم گزشتہ شب اس کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوگئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے قریبی رشتہ دار ملزم شیر اکبر کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے نوجوان کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزم نے بچے کیساتھ دوستی نہ کرنے پر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینکنے کا انکشاف کیا ہے۔ مقتول گل رحمان چنگچی چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -