تحریک انصاف حکومت نے 12 ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف حکومت نے 12 ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا
تحریک انصاف حکومت نے 12 ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ورلڈ بینک گروپ سے 12 ارب ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ قرض پانچ سال کے عرصے میں لیا جائے گا جس کی منظوری مئی تک ملنے کی امید ہے۔

اکنامک افیئرز ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر برائے اکنامک افیئرز مخدوم خسرو بختیار اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہاسن کی ملاقات میں پاکستان کے اگلے پانچ سال کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی اخبار ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ورلڈ بینک نے قرض کی فراہمی کی کوئی گارنٹی نہیں دی۔ عہدیدار کے مطابق پاکستان کے کوٹہ کے تحت ہمیں بجٹ سپورٹ اور پرائیویٹ قرض کی شکل میں رقم چاہیے، 2022 سے 2026 کے دوران حاصل کردہ قرضے کی رقم 12 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آئی ڈی اے) کوٹہ کے مطابق تین سال کے عرصے میں پاکستان کا کوٹہ ساڑھے تین ارب ڈالر بنتا ہے، یہ وہ رقم ہے جو ورلڈ بینک نے فراہم کرنی ہے، اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے ایک اور ونگ سے اگلے تین سال میں تین ارب ڈالر قرضہ مل سکتا ہے۔

ورلڈ بینک اگلے ماہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے گا جس کے بعد مئی تک پاکستان کیلئے قرضوں کے پانچ سالہ شیڈول کی منظوری دے دی جائے گی۔

مزید :

بزنس -