وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے ...
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سکوک بانڈز کے اجراءکیلئے ضمانت کے طور پر ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران عمران خان نے سیکریٹری فنانس سے استفسار کیا کہ پارک گروی رکھنے کی تجویزکیوں دی گئی؟۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی کی غلطیاں درست کرنے کیلئے سکوک بانڈزکے اجراءکا سوچا ، یہ صرف علامتی ہے،عملی طورپرکرنے سے فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے پتاہے سکوک بانڈکیاہوتاہے، عوامی پارک علامتی طورپربھی گروی نہیں ہوناچاہیے، عملی طورپرگروی رکھنانہیں ہوتاتووزیراعظم ہاوس گروی رکھ دیتے، سکوک بانڈزکیلئے زمین کی ویلیودیکھناپڑتی ہے،عوام کیلئے بنایاگیاپارک گروی نہ رکھا جائے۔وفاقی وزیر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر علامتی تھا تو پھر صدر ہاﺅس گرو ی رکھوا دیتے ۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایف نائن پارک کے بجائے اسلام آباد کلب گروی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ، اسلام آباد کلب کے عوض سکوک بانڈ ز کے اجراءکی سمری پیش کی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -