فیس بک کے بانی کو سیاست سے روکنے کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر

فیس بک کے بانی کو سیاست سے روکنے کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر
فیس بک کے بانی کو سیاست سے روکنے کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹیکساس(آئی این پی ) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے امریکی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حامی وکیل پال ڈیویس نے عدالت میں الیکشن میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات پر مبنی ایک درخواست دائر کی تاہم اس میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ 54 صفحات کی اس درخواست میں فیس بک کے بانی و سی ای او مارک زکر برگ پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نہ صرف مارک زکر برگ کو سیاست میں حصہ روکنے سے لے کر سینیٹ یا ایوان نمائندگان میں شمولیت سے روکنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔ حالانکہ مارک زکر برگ نے کبھی سیاست میں براہ راست یا بالواسطہ حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کبھی ایسا کوئی عندیہ دیا ہے۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا یہ وکیل 6 جنوری کو امریکی کانگریس اور کیپٹل ہل پر ہلہ بولنے والے ٹرمپ کے حامیوں میں شامل تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹس سے شناخت ہونے کے بعد اسے نوکری سے بھی نکال دیا گیا لیکن وہ تاحال ٹرمپ کی حمایت پر قائم ہے اور عدالت کے نام ایک خط میں صدر بائیڈن کو منصب سنبھالنے سے روکنے کی بھی استدعا کی۔