سعودی عرب، ماں کی فریاد پر عدالت نے ایک ہی دن میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیا

سعودی عرب، ماں کی فریاد پر عدالت نے ایک ہی دن میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا ...
سعودی عرب، ماں کی فریاد پر عدالت نے ایک ہی دن میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیا

  

ریاض(آئی ا ین پی ) سعودی عرب میں شیرخوار بچے کی ماں کی درخواست پر عدالت نے ایک ہی دن میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیا۔ 

بغیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں عائلی امور کی عدالت میں ایک خاتون نے درخواست دائر کی ہوئی تھی ان کا شیرخوار بچہ شوہر نے چھین لیا ہے، سماعت کے بعدعدالت نے بچے کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ماں شیرخوار کی دیکھ بھال کی زیادہ حقدار ہے، شیر خوار کو باپ کے مقابلے میں ماں کی زیادہ ضرورت ہے۔ 

دریں اثنا عدالت نے ماں کو یہ بھی سہولت دی ہے کہ وہ بچے سے متعلق دیگر کارروائیاں مقامی اداروں سے مکمل کروا سکتی ہیں، جس کے لیے شوہر سے اجازت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید :

عرب دنیا -