آسٹریا میں ڈاکٹر حمیرا جلال تحریک انصاف کی کو آرڈینیٹر اور سعدیہ اسرار ڈپٹی کوآرڈینیٹر نامزد

آسٹریا میں ڈاکٹر حمیرا جلال تحریک انصاف کی کو آرڈینیٹر اور سعدیہ اسرار ڈپٹی ...
آسٹریا میں ڈاکٹر حمیرا جلال تحریک انصاف کی کو آرڈینیٹر اور سعدیہ اسرار ڈپٹی کوآرڈینیٹر نامزد

  

ویانا(المیرباجوہ)کو آرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگز آسٹر یا ڈاکٹر حمیرا جلال اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرسعدیہ اسرار کی نامزدگی کا نوٹی فیکیشن جاری ہو گیا ۔

جنرل سیکریٹری تحریک انصاف پاکستان عامر محمود کیانی صاحب نے یورپ کے دوسرے چیپٹرز کی طرح آسٹریا میں بھی نامزدگیاں کردیں اور انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو سیاسی طور پر عالمی سطح پر متعارف کروانا پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد ہے، اس سے پارٹی میں مزید بہتری ہو گی۔کوآرڈینیٹر آسٹریا عرفان شاہدعرفان اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد اور پی ٹی آئی آسٹریا کے ممبران نے خواتین ونگ کے قیام پر جنرل سیکریٹری تحریک انصاف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور نامزدگیوں پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

بین الاقوامی -