’تین ہفتے سے گھر میں بھوت نے تنگ کر رکھا ہے، اس سے کیسے جان چھڑاﺅں‘ آدمی نے انٹرنیٹ صارفین سے مدد مانگ لی

’تین ہفتے سے گھر میں بھوت نے تنگ کر رکھا ہے، اس سے کیسے جان چھڑاﺅں‘ آدمی نے ...
’تین ہفتے سے گھر میں بھوت نے تنگ کر رکھا ہے، اس سے کیسے جان چھڑاﺅں‘ آدمی نے انٹرنیٹ صارفین سے مدد مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر گاہے لوگ اپنے مختلف مسائل بیان کرکے صارفین سے ان کے حل پوچھ لیتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں ایک آدمی نے اپنے ایک ایسے مسئلے کا حل پوچھ لیا کہ صارفین بھی سن کر خوفزدہ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک پوسٹ میں لکھا کہ”میرے گھر میں ایک بھوت ہے جس نے مجھے گزشتہ تین ہفتے سے تنگ کر رکھا ہے۔ میں اسے کس طرح گھر سے نکال سکتا ہوں؟“
یہ آدمی لکھتا ہے کہ ”یہ بھوت کبھی رات کو میرے گھر کی بجلی بند کر دیتا ہے جب میں کمپیوٹر پر گیم کھیل رہا ہوتا ہوں اور ہر وقت گھر کی دیواروں سے اس کی آوازیں آتی رہتی ہیں جیسے وہ دیواروں پر کوئی چیز مار رہا ہو۔میں تین ہفتے قبل اس گھر میں شفٹ ہوا ہوں اور تب سے اس مسئلے سے دوچار ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ اکثر لوگ میری اس بات کو سنجیدہ نہیں لیں گے لیکن مجھے اس سے قبل کبھی کسی بھوت سے واسطہ نہیں پڑا۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اسے کیسے گھر سے نکالوں۔“