کولمبیا کے وزیر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کولمبیا کے وزیر کورونا کے باعث انتقال کرگئے
کولمبیا کے وزیر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

  

بگوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کولمبیا کے وزیر دفاع کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

دنیا نیوز کے مطابق کولمبیا کے 69  سالہ وزیر دفاع "کارلوس ہومز" کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد11 جنوری سے ہسپتال میں علاج معالجہ جاری تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر چار روز قبل انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ،تاہم ان کی صحت میں کوئی بہتری نہ آسکی جس کے باعث وہ آج انتقال کرگئے۔کارلوس ہومز اس سے قبل کولمبیا کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  کولمبیا میں اب تک 51 ہزار سے زائد افرد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -