لاہور ایئر پورٹ پر اٹلی جانے والے مسافر سے ایسی چیز مل گئی کہ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور ایئر پورٹ پر اٹلی جانے والے مسافر سے ایسی چیز مل گئی کہ حکام کی دوڑیں لگ ...
لاہور ایئر پورٹ پر اٹلی جانے والے مسافر سے ایسی چیز مل گئی کہ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اٹلی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام نے اٹلی جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم نے ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف حکام کا  کہنا ہے کہ مسافر سے برآمد ہونے والی ہیروئن کا وزن ساڑھے پانچ کلو سے زائد ہے جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت کئی کروڑ روپے ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -