جنوبی کوریا کی معیشت کو جھٹکا

جنوبی کوریا کی معیشت کو جھٹکا
جنوبی کوریا کی معیشت کو جھٹکا

  

کوریا (رضا شاہ) پچھلے سال کے مقابلے میں 2020 میں جنوبی کوریا کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی آئی ہے۔

 بینک آف کوریا کے مطابق 1998 میں 5.1فیصد کمی ریکارڈ ہوئی تھی اور اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کی معیشت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 1.3 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے بعد یہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں بالترتیب 2.1 فیصد اور 1.1 فیصد بڑھ گئی۔ چوتھی سہ ماہی میں برآمدات نسبتاً بہتر رہیں لیکن نجی استعمال کی اشیا کو وبائی امراض کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

بین الاقوامی -