لاہورمیں ڈاکو بے قابو،ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 35 سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ بارہ دری روڈ شمس آباد کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی ،اس دوران خاتون کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر ہی چل بسی جبکہ ڈاکو لوٹ مار کر کرکے فرار ہوگئے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مبینہ زوجہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی یہ تیسری واردات ہے،اس سے قبل شاہدرہ کے ہی علاقہ میں ایک دکاندار اور سول لائن ڈویژن کے علاقہ میں ایک شہری کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا گیا تھا۔