افغانستان بمقابلہ آئرلینڈ،تیسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ آگیا

افغانستان بمقابلہ آئرلینڈ،تیسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ آگیا
افغانستان بمقابلہ آئرلینڈ،تیسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ کو 36 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کردیا۔
افغانستان کی جانب سے دئیے گیے 267 رنز کے ہدف میں آئرش ٹیم 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آئرلینڈ کی جانب سے پال سڑلنگ 118 رنز بناکر نمایا ں رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے چار جبکہ مجیب الرحمن نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے تھے،افغانستان کی جانب سے راشد خان 48،اصغر افغان 41اور گلبدین نیب 36 رنز بناکر نمایا ں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے سمی سنگھ اور کریگ ینگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاندرا کارکردگی پر راشد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -