پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست

  

ڈربن(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کو33 رنز سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دئیے گیے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،پاکسان کی جانب سے جویریہ خان نے 33اورعالیہ ریاض نے 27رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل ،سونی لس اور کلاس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے،جنوبی افریقہ کی جانب سے ولوردت نے 58اور لیزلی لی نے 49 رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار جبکہ نشرا سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 29 جنوری سے شروع ہوگی،دوسرا ٹی 20 میچ 31 جنوری جبکہ آخری تین فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

قومی -