مراد سعید  اِن ایکشن  ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کےساتھ ’مولانا‘ پر بھی سنگین الزام عائد کردیا 

مراد سعید  اِن ایکشن  ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کےساتھ ’مولانا‘ پر بھی ...
مراد سعید  اِن ایکشن  ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کےساتھ ’مولانا‘ پر بھی سنگین الزام عائد کردیا 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے رسیدیں جمع نہیں کرائیں ،گزشتہ روز ان کوالیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کراناتھیں،جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کو بھی دو ممالک سے فنڈنگ ہوئی۔

سینٹ میں بیان دیتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ ستمبر 2020 میں فیصلہ آیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں جمع نہیں کرائیں، رسیدیں جمع کرانے کی بجائےنون لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج  شروع کردیا ،میں اُسامہ بن لادن کی فنڈنگ کی بات نہیں کرتا ، جمعیت علماء اسلام ف کو دو ممالک سے فنڈنگ ہوئی۔

اُنہوں نےکہاکہ اِنھیں یہ خدشہ ہےکہ رسیدیں جمع کرانےسےامریکہ اورلندن میں اِن کی کمپنیاں سامنے آ جائیں گی، نریندر مودی کو سابق وزیراعظم نے اپنی نواسی کی شادی پر بلایا تھا، یہ جندال کو بلا چکے ہیں، اِنہیں کلبھوشن یادیو کا نام لیتے ہوئے شرم آتی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -