بالآخر چین نے معیشت کے میدان میں امریکہ کو بڑی شکست دے دی

بالآخر چین نے معیشت کے میدان میں امریکہ کو بڑی شکست دے دی
بالآخر چین نے معیشت کے میدان میں امریکہ کو بڑی شکست دے دی

  

مانچسٹر(محمد رضوان ) اقوام متحدہ کے نئے اعداد و شمار کے مطابق چین نے نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کی دوڑ میں میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ سال غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے امریکہ میں ہونے والی نئی سرمایہ کاری میں تقریباً نصف کے قریب کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے امریکہ پہلی پوزیشن سے محروم ہو گیا ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنیوں میں براہ راست سرمایہ کاری میں 4 فیصد اضافہ ہونے سے چین عالمی سطح پر نمبر ون پر آگیا۔ معیشت میں بہتری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ چین عالمی سطح پر کتنا مضبوط ہو رہا ہے۔

تجارت و ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین میں گزشتہ سال 163 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکہ کے حصے 134 ارب ڈالر آئے ہیں۔برطانیہ میں قائم سنٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ (سی ای بی آر) کے مطابق چین امریکہ کے ساتھ تجارتی مقابلے کی دوڑ میں ہے، سنہ2028 تک پہلے نمبر پر پہنچ سکتا ہے۔اگرچہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت مسلسل جدوجہد کر رہی ہے جبکہ چین نے معیشت کی رفتار تیز کر دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -