شاہد خاقان عباسی نے براڈشیٹ کے معاملہ میں قائم عدالتی کمیشن کے حوالے سے بڑا دعوی کردیا

شاہد خاقان عباسی نے براڈشیٹ کے معاملہ میں قائم عدالتی کمیشن کے حوالے سے بڑا ...
شاہد خاقان عباسی نے براڈشیٹ کے معاملہ میں قائم عدالتی کمیشن کے حوالے سے بڑا دعوی کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کو براڈ شیٹ کمیشن سے ہٹ جانا چاہیے،اس کمیشن کا وہی حال ہوگا جو چینی کمیشن کا ہوا تھا،اس ملک میں کمیشن حقائق کو چھپانے کے لیے بنائے جاتے ہیں،ہم اس کمیشن کے سامنے پیش ضرورہونگے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو بجلی کی الف ب بھی نہیں آتی،عمر ایوب جیسے لوگ پاکستانی سیاست میں بہت کامیاب ہیں کیونکہ وہ خوشامد کرتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا کہ بجلی سابق حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیول بروقت نہ خریدنے کے باعث مہنگی ہوئی۔

حامد میر کی جانب سے پوچھے گئے سوال ’ اگر اگلی بار عمر ایوب آپ کی پارٹی میں شامل ہوئے تو آپ کیا کرینگے‘؟ کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ پہلے ہوچکا اب نہیں ہوگا،میں ٹی وی پر بیٹھ کر آپ سے وعدہ کررہاہوں۔

مزید :

قومی -