آسٹریا میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 64اموات

آسٹریا میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 64اموات
آسٹریا میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 64اموات

  

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کے ایک ہزار 417کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 64افراد جاں بحق ہو گئے ۔

آسٹریا کی حکومت نے پبلک مقامات پر ایف ایف پی 2ماسک پہننا لازم قرار دیا اور سماجی فاصلوں پر بھی زور دیا ہے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا رجحان ہے رواں سال کے آغاز میں روزانہ 15سو سے دو ہزار کے درمیان کیسز سامنے آرہے تھے جن کی تعداد میں اب واضح کمی آئی ہے ۔آسٹریا کی وزارت صحت روزانہ کیسز کی تعداد کو چھ سے سات سو تک لانے کے لیے پر عزم ہے ۔ ابھی تک آسٹریا میں چار لاکھ سات ہزار 140کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سات ہزار 515افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ تین لاکھ 84ہزار 926افراد صحت یاب ہو چکے ۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں ایک ہزار886 افراد زیر علاج ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -