بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن فرانس میں سکھوں کا بھرپور مظاہرہ ، سڑکیں مودی سرکار مردہ بادکے نعروں سے گونج اٹھیں 

بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن فرانس میں سکھوں کا بھرپور مظاہرہ ، سڑکیں مودی ...
بھارت کے یوم جمہوریہ کے دن فرانس میں سکھوں کا بھرپور مظاہرہ ، سڑکیں مودی سرکار مردہ بادکے نعروں سے گونج اٹھیں 

  

پیرس(عاکف غنی)بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پیرس میں بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سکھ کمیونٹی نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مو دی حکومت کے خلاف بھرپورمظاہرہ کیاہے ۔

مظاہرین نے کہا کہ نئے زرعی قوانین سکھ کمیونٹی کے خلاف ہیں اور مودی حکومت کے برسر اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں اقلیتوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے جن پر بھارتی حکومت کی کسان دشمن پالیسی اور بھارتی حکومت کے خلاف الفاظ تحریر ہیں جبکہ مظاہرین مودی مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت کسان دشمن اور سکھ مخالف پالیسی ترک نہیں کرتی تو یہ تحریک کوئی اور رخ بھی اختیار کر سکتی ہے۔مظاہرین نے مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بھارتی حکومت ان کالے قوانین کو واپس نہیں لیتی پوری دنیا میں مودی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری رہیں گے اور مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کو پوری دنیا میں آشکار کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -