فروری کے وسط تک کورونا کے حوالے سے عائد پابندیا ں کم ہو سکتی ہیں ، برطانوی وزیراعظم کے اعلان نے سب کو حیران کردیا

فروری کے وسط تک کورونا کے حوالے سے عائد پابندیا ں کم ہو سکتی ہیں ، برطانوی ...
فروری کے وسط تک کورونا کے حوالے سے عائد پابندیا ں کم ہو سکتی ہیں ، برطانوی وزیراعظم کے اعلان نے سب کو حیران کردیا

  

لوٹن(اسرار احمد خان)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ فروری کے وسط تک کورونا کے حوالے سے عائد کچھ پابندیاں کم ہو سکتی ہیں ۔

شمالی لندن میں کورونا ویکسین سائٹ وزٹ کے موقع پر جب بورس جانسن نے یہ اعلان کیا تو وہاں موجود صحافی برادری بھی حیران ہو گئی کیونکہ اس سے قبل برطانوی حکومت گزشتہ کئی ہفتوں سے کہہ رہی ہے کہ ابھی پابندیوں میں نرمی کے لیے بہت وقت درکار ہے ۔برطانیہ میں اس خبر کے بعد حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ جب تک وزرا کو اس بات کا یقین نہیں ہو جاتا کہ ویکسین پروگرام کافی حد تک کامیاب ہو گیا ہے، اس وقت تک کچھ بھی آسان نہیں ہوگا۔تاہم دی گارڈین کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے سکول دوبارہ کھلیں گے لیکن اس حوالے سے مقرر وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔

مزید :

برطانیہ -