باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے ٹانگ پر گولی کھالی، دل دہلا دینے والی ویڈیوسامنے آگئی

باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے ٹانگ پر گولی کھالی، دل دہلا دینے والی ویڈیوسامنے ...
باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے ٹانگ پر گولی کھالی، دل دہلا دینے والی ویڈیوسامنے آگئی
سورس:   Video Grab

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو ٹانگ میں گولی مار دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیتی کے دوران شہری موٹرسائیکل سے اتر کر مزاحمت کرتا ہے تو موٹرسائیکل پر بیٹھا ڈاکو اپنے ساتھی کو کہتا ہے کہ بچی کو گولی مارو۔ جب ڈاکو بائیک پر بیٹھی بچی  کو گولی مارنے کی کوشش کرتا ہے تو اسی دوران باپ بیچ میں آجاتا ہے اور بیٹی کو اپنے بازوؤں کے حصار میں لے لیتا ہے۔ جیسے ہی شہری وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگتا ہے تو ڈاکو اس کی ٹانگ میں گولی مار دیتا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مارنے کا یہ واقعہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پیش آیا ۔ زخمی شہری طاہر کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -