برطانیہ میں مقامی کونسلز کو کورونا وائرس لاک ڈاون قوانین میں توسیع کا اختیار دے دیا گیا 

برطانیہ میں مقامی کونسلز کو کورونا وائرس لاک ڈاون قوانین میں توسیع کا اختیار ...
برطانیہ میں مقامی کونسلز کو کورونا وائرس لاک ڈاون قوانین میں توسیع کا اختیار دے دیا گیا 

  

مانچسٹر(محمد رضوان )برطانیہ میں مقامی کونسلز کو پب ، ریسٹورنٹس ، دکانیں اور عوامی مقامات 17 جولائی تک بند رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

گزشتہ سال جولائی میں شروع کیے گئے لاک ڈاون کو برطانوی حکومت نے خاموشی سے بڑھا یا ۔کورونا وائرس لاک ڈاون قوانین مقامی حکام کو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کچھ جگہوں کو بند کرنے یا ان تک رسائی محدود رکھنے کا اختیار دینے کے لیے متعارف کروائے گئے تھے۔ٹوری کے رکن پارلیمنٹ مارک ہارپر نے کہا ہے کہ کونسلوں کے کوویڈ اختیارات میں جولائی تک توسیع ، ملازمین اور کاروبار سے پریشان افراد کے لیے بہت تشویش کا باعث ہوگی۔

مزید :

برطانیہ -