تحریک عدم اعتماد یا لانگ مارچ،ن لیگ کیا چاہتی ہے ؟رانا ثنااللہ نے بتادیا

تحریک عدم اعتماد یا لانگ مارچ،ن لیگ کیا چاہتی ہے ؟رانا ثنااللہ نے بتادیا
تحریک عدم اعتماد یا لانگ مارچ،ن لیگ کیا چاہتی ہے ؟رانا ثنااللہ نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ ہے کہ فیصلہ کن لانگ مارچ ہونا چاہیے،ان ہاوس تبدیلی اس مداخلت  کے بغیر نہیں آسکتی جس مداخلت کو ہم روکنا چاہتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کا موقف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے پہلے جلسے میں  تفصیل سے بیان کیا گیا،غیر سیاسی مداخلت ختم ہونی چاہیے،پاکستان تبھی آگے بڑھ سکتا ہےجب تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جانا ہے،اس نے ناکام ہونا ہے۔ہمیں عوامی جدوجہد کے ذریعے اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔ضمنی الیکشن میں جیت ہمارے مومینٹم میں اضافے کرے گی اور یہ جیت  ہماری طاقت بنے گی۔چوہدری برادران بھی حکومت سے ناراض تھے،نیب کے ذریعے چوہدری برادران کی انجنیرنگ کی گئی۔اس قومی ادارہ برائے احتساب (نیب )کے چئیرمین نے کہا تھا کہ اس حکومت میں 15 کرپٹ لوگ موجود ہیں،اس کے بعد ان کی ویڈیو آگئی،ان 15 آدمیوں کی کرپن کیوں سامنے نہیں آئی؟یہ حکومت اپنے مخالفین کے گھروں پر بلڈوزر چلوارہی ہے۔

مزید :

قومی -