"یہ ہے مریم نواز کا خوف کہ میں نے ۔۔۔"مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی پریشان ہو جائیں

"یہ ہے مریم نواز کا خوف کہ میں نے ۔۔۔"مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈپٹی ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکمرانوں پر مریم نواز شریف کا اتنا خوف طاری ہے کہ اس خوف کی وجہ سے اب تو پارلیمان کا سیشن بھی نہیں چل سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو نوازشریف اور شہباز کے بنائے ہوئےمنصوبوں کو گروی رکھ رہے ہیں اِن کو شرم آنی چاہیے کہ وہ مریم نواز کےخلاف بات کررہےہیں،اِن پر مریم نواز کا خوف طاری ہے کیونکہ وہ انکو آئینہ دکھاتی ہیں.اُنہوں نے کہا کہ علی محمد اعتراض کررہے تھے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز خصوصی طور پر پی ایم ایل این کی پارلیمانی میٹنگ میں شرکت کیلیے کیوں آئی ہیں؟آج جب میں نے اس کا جواب دینے کیلیے بٹن دبایا تو ڈپٹی سپیکر نے سیشن ملتوی کردیا ،یہ ہےمریم نواز کا خوف کہ پارلیمان کا سیشن بھی نہیں چل سکتا کہیں جواب نہ آجائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -