ریلوے پھاٹک بند کر کے ٹک ٹاک بنانے والے دو ملزمان گرفتار

ریلوے پھاٹک بند کر کے ٹک ٹاک بنانے والے دو ملزمان گرفتار
ریلوے پھاٹک بند کر کے ٹک ٹاک بنانے والے دو ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ریلوے پولیس نے مسافر ٹرین کے سامنے اور ریلوے پھاٹک بند کرکے ٹک ٹاک بنانے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ریلوے ملک عتیق نے ریلوے تنصیبات پر ٹک ٹاک بنانے کے الزام میں دو نوجوانوں اسرار گوندل اور زوہیب کو ہتھکڑیاں لگا کر لاہور میں میڈیا کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزموں نے رائے ونڈ اور جیابگا ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے پھاٹک کو غیر قانونی طورپر بند کیا اور مسافر ٹرین کے سامنے کھڑے ہوکر ٹک ٹاک بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کر دی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ اس حوالے سے ایس پی ریلوے کا کہنا تھاکہ مقدمے میں لگائی گئی دفعات میں ملزمان کو دو سال سزا ہو سکتی ہے۔