وزیراعظم  سے بحرین کے ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ، سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت

وزیراعظم  سے بحرین کے ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ، سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر ...
وزیراعظم  سے بحرین کے ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ، سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین کے ولی عہدووزیراعظم شہزادہ سلام بن سلمان بن عیسی نے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر لاہور یں دہشت گردحملے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق  شہزادہ سلمان بن عیسیٰ الخلیفہ  سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران  عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ولی عہد نے20 جنوری کو لاہور میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی جس میں 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ولی عہد نے پاکستان کے عوام، قیادت اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے ولی عہد کی جانب سے تعاون اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ تعزیت اور ہمدردی پران کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی اورعالمی امور پر قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

قومی -