وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل سیون کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیون کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
ویڈیو میں رمیزراجہ کو وزیراعظم آفس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ وزیراعظم کے پاس پہنچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پرائم منسٹر وقت ہوا چاہتا ہے،جس کے بعد وزیراعظم چیئرمین پی سی بی کے ساتھ چل پڑتے ہیں اور اپنے پیغا م میں کہتے ہیں کہ ' میں ساتویں پی ایس ایل کا افتتاح کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور پبلک کو انٹرٹین کرے گی'۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI کا PSL کے حوالے سے پیغام #LevelHai pic.twitter.com/wIQvbACBC3
— PTI (@PTIofficial) January 25, 2022