کورونا کا پھیلاؤ، راولپنڈی میں مزید 9 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر راولپنڈی میں چھ سکولوں اور تین کالجز کو سیل کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 3 فروری تک سربمہر کیئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر ون جھنگی محلہ، گورنمنٹ ہائی سکول رتہ امرال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون باغ سرداراں، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کری ڈورال گوجر خان اور بیکن ہاوس اسکول سسٹم ٹیپو روڈ جبکہ کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک سیداں اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین موہن پورہ شامل ہیں۔ان تمام تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے سبب سیل کیا گیا ہے۔