کورونا کی پانچویں لہر، 15 افراد انتقال کر گئے، 6357 نئے کیسز 

کورونا کی پانچویں لہر، 15 افراد انتقال کر گئے، 6357 نئے کیسز 
کورونا کی پانچویں لہر، 15 افراد انتقال کر گئے، 6357 نئے کیسز 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 17 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -