وزیراعظم عمران خان اوور سیز پاکستانیوں سے کب اور کہاں خطاب کریں گے ؟ اعلان ہو گیا 

وزیراعظم عمران خان اوور سیز پاکستانیوں سے کب اور کہاں خطاب کریں گے ؟ اعلان ہو ...
وزیراعظم عمران خان اوور سیز پاکستانیوں سے کب اور کہاں خطاب کریں گے ؟ اعلان ہو گیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارلحکومت میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع کے انعقاد کی منظوری دیدی گئی ہے ، وزیراعظم عمران خان بطور چیئرمین پی ٹی آئی خصوصی خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کا تین روزہ اجتماع 13 سے 16 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا،دنیا بھر میں پی ٹی آئی کی شاخوں کے منتخب ذمہ داران شرکت کریں گے ۔اجلاس میں یورپ ، امریکہ اور وسط ایشیا سمیت دنیا کے دیگر حصوں سے مندوبین مدعو ہوں گے ۔

اوورسیز انٹر نیشنل چیپٹرز عبداللہ ریاڑ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی ہے ، اسد عمر کا کہناتھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں،سمندر پار پاکستانی روز اوّل سے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید :

قومی -