صحافی حسنین شاہ کا قتل، پولیس نے تین ملزمان کو آخر کار گرفتار کر لیا ، یہ کون ہیں ؟ بڑی پیشرفت

صحافی حسنین شاہ کا قتل، پولیس نے تین ملزمان کو آخر کار گرفتار کر لیا ، یہ کون ...
صحافی حسنین شاہ کا قتل، پولیس نے تین ملزمان کو آخر کار گرفتار کر لیا ، یہ کون ہیں ؟ بڑی پیشرفت

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور پریس کلب کے باہر قتل ہونے صحافی حسنین شاہ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے شوٹرز کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیاہے ، صحافی حسین شاہ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیاہے ، مرکزی ملزم عامر کی تلاش جاری ہے اور ا س کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی اسلام آباد بھیج دی گئی ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناتھا کہ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور تحقیقات جاری ہیں ، گرفتار تین ملزمان سے تفتیش بھی کی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے باہر قتل کیا گیا تھا ۔تینوں افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -