الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھنے کیلئے جگہ کا معاملہ، وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو پیشکش کر دی 

الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھنے کیلئے جگہ کا معاملہ، وزارت سائنس نے الیکشن ...
الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھنے کیلئے جگہ کا معاملہ، وزارت سائنس نے الیکشن کمیشن کو پیشکش کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیلئے سٹوریج کی جگہ دینے کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو دو عمارتوں میں جگہ دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے جس میں نیشنل الیکٹرانک کمپلیکس اور پی سی ایس آئی آر کے گراونڈ فلور کی پیشکش کی گئی ہے ، وزارت سائنس کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن جس عمارت کو چاہے ووٹنگ مشین سٹوریج کیلئے استعمال کر سکتاہے ۔

مزید :

قومی -