سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی ، پاکستان کیساتھ معاہدے کی سعودی کابینہ نے بھی منظوری دیدی

سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی ، پاکستان کیساتھ معاہدے کی سعودی کابینہ نے بھی ...
سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی ، پاکستان کیساتھ معاہدے کی سعودی کابینہ نے بھی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (محمد اکرم اسد ) سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، جلاس میں پاکستان کے ساتھ جرائم اور منشیات  سمگلنگ کے انسداد کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی کابینہ نے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ مذکورہ جرائم کے انسداد کے لیے دیگر ممالک سے بھی معاہدے کیے جائیں، کابینہ نے اجلاس کے دوران حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی۔

سعودی عرب کی کابینہ نے ملک میں سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔ اراکین نے ملکی وزارتوں اور ایجنسیوں میں نئی بھرتیوں کی بھی مںظوری دی۔کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران دیگر امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

عرب دنیا -