سعود ی عرب نے کورونا کے باعث اپنے ملک نہ جا پانے والے تمام غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

سعود ی عرب نے کورونا کے باعث اپنے ملک نہ جا پانے والے تمام غیر ملکیوں کو بڑی ...
سعود ی عرب نے کورونا کے باعث اپنے ملک نہ جا پانے والے تمام غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث واپس اپنے ملک نہ جاپانے والے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں میں ایک بار پھر سے مفت میں توسیع کا اعلان کر دیاہے ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں موجود سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کردی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت خزانہ اور قومی ادارہ برائے معلومات کے مشترکہ تعاون سے اقامہ (سعودی عرب کا رہائشی اجازت نامہ) اور ایگزٹ ری انٹری ویزے کی مفت تجدید کی گئی ہے۔

یہ سہولت خودکار طریقے سے مذکورہ زمروں میں شامل غیرملکیوں کو فراہم کردی جائے گی۔اسی طرح وہ ممالک جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی ہے وہاں موجود سعودی وزٹ ویزا ہولڈرز کے ویزے کی میعاد بھی 31 مارچ 2022 تک بڑھا دی جائے گی۔خیال رہے کہ یہ سہولت صرف ان غیرملکیوں کے لیے ہے جو سعودی سفری پابندی سے متاثر ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -