راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو روتے ہوئے الٹی میٹم دیدیا

راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو روتے ہوئے الٹی میٹم دیدیا
راکھی ساونت نے اپنے شوہر کو روتے ہوئے الٹی میٹم دیدیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے شادی کے سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اگر وہ نہیں دے گا  تو  مزید اکٹھے نہیں رہ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے رتیش سنگھ کو بگ باس 15میں اپنے شوہر کی حیثیت سے بلایا تھااور کہا تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں تو لوگوں نے انہیں جھوٹا کہا تھا۔راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ " مجھ سے برداشت نہیں ہوا، میرے پتی بھی روئے، ان کے ماں باپ بھی ، میری ماں بھی روئی"۔ 

ہندوستان ٹائمز کے مطابق راکھی ساونت کی اس حالت کے بعد رتیش سنگھ نے بھارت آنے کی پیشکش کردی اور کہا ہے کہ وہ شادی کا ایک چھوٹا سا ولیمہ کریں گے  جہاں وہ اپنے دوستوں کو بھی بلاسکتی ہے لیکن اس نے انہیں بگ باس 15 میں آنے کو کہہ دیا تھا۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ اب یہاں تک کہ خلائی مخلوق بھی جانتی ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں۔

روتی ہوئی راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ  لوگوں کی بارات آتی ہے ، مہندی لگتی ہے لیکن میرا ایسا کچھ بھی نہیں ہوا،  میرے لیے کسی نے لڑکا بھی نہیں دیکھا  لیکن میں نے بند کمرے میں ایک شادی کرلی ۔ میں نے "انہیں" کہا کہ میں ایک اچھی انسان ہوں، مجھے مال و دولت نہیں چاہیے ، مجھے زندگی بھر سب چاہیے جو حق ہے، وہ پرامان پترا مجھے لا کر دیں تو میں آپ کے ساتھ ضرور نبھانا چاہوں گی ۔

مزید :

تفریح -