صوبائی وزیر صحت یاسمین راشدکاکورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان یاسمین راشدنے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر دیاہے ۔
تیسری بار کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے والی صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہےکہ اللہ پاک کے کرم سےاب بہترمحسوس کررہی ہوں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وائرس کے پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے بھی زیادہ ہے۔