کراچی میں جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کے جسم کا اہم حصہ دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں شہری جھگڑے کے دوران پڑوسی کی ہاتھ کی انگلی ہی دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق پڑوسیوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا تھانے تک پہنچ گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ، جھگڑے کے دوران ندیم نے پڑوسی کے ہاتھ کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ندیم اور اس کے بھائی کلیم کو گرفتار کر لیاہے ۔