کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فینز کیلئے پریشا ن کن خبر، شاہد آفریدی کی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی  ، لیکن کیوں ؟ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فینز کیلئے پریشا ن کن خبر، شاہد آفریدی کی میچز میں شرکت ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فینز کیلئے پریشا ن کن خبر، شاہد آفریدی کی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی  ، لیکن کیوں ؟ 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہدخان آفریدی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا افتتاح کل سے ہونے جارہاہے جس کیلئے تمام کھلاڑی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم شائقین کیلئے افسوسناک خبر ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث ابتدائی میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ،وہ ہسپتال میں اپنا چیک اپ کرائیں گے، شاہد آفریدی گزشتہ شب پریکٹس کے دوارن  کمر کی انجری سے دوچار ہوئے ، انجری کے باعث ممکنہ طور پر وہ بائیو سیکیور ببل سے گھر منتقل ہو جائیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -