بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 11 سالہ دو لڑکوں نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، والدہ کو کس طرح علم ہوا؟

بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 11 سالہ دو لڑکوں نے 8 سالہ بچی کو جنسی ...
بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 11 سالہ دو لڑکوں نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، والدہ کو کس طرح علم ہوا؟

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے علاقے عثمان پور میں دو 11 سالہ لڑکوں نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، لڑکی کو شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث اس کی سرجری کرنا پڑی تاہم لڑکی کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ دونوں لڑکوں کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی والدہ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ پیر کے روز بچی اپنے گھر کے باہر دوپہر دو بجے بیٹھی ہوئی تھی ، ہمسائے میں رہنے والے لڑکے نے بیٹی کو کھیلنے کے بہانے بلایا اور اپنے انکل کے گھر میں لے گیا اور اس کا دوست بھی ہمراہ تھا، گھر میں دونوں لڑکوں نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ کا ذکر کسی کے سامنے کرنے پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہو گئے ۔

جب لڑکی شام ساڑھے چار بجے گھر لوٹی تو اس نے اپنی والدہ سے جسم کے کچھ حصوں میں درد کی شکایت کی ، جس کے بعد والدہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئی اور ڈاکٹر بچی کی حالت دیکھ کر پریشان ہو گئی ، ڈاکٹر نے بچی کی والدہ کو بیٹی کا میڈیکل کروانے کی ہدایت کی جس میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر نے کے بعد دونوں لڑکوں کو گرفتار کر لیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -