صحافی حسنین شاہ قتل ، مرکزی ملزم عامر بٹ کو سی آئی اے پولیس نے کہاں سے گرفتار کر لیا ؟ بڑی خبر 

صحافی حسنین شاہ قتل ، مرکزی ملزم عامر بٹ کو سی آئی اے پولیس نے کہاں سے گرفتار ...
صحافی حسنین شاہ قتل ، مرکزی ملزم عامر بٹ کو سی آئی اے پولیس نے کہاں سے گرفتار کر لیا ؟ بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے صحافی حسنین شاہ کےقتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم عامر بٹ کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ملزم عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع ایک شوروم سے خفیہ اطلاعات پر حراست میں لیا ۔اس سے قبل پولیس نے تین اور افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جن کے  بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ اجرتی شوٹرز ہیں اور تفتیش کے دوران عامر بٹ کا نام سامنے آیاتھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایاتھا کہ عامر بٹ کی گرفتار ی کیلئے خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیجی گئی ہے تاہم کچھ دیر کے بعد یہ خبر موصول ہوئی کہ عامر بٹ کو لاہور میں سے ہی گرفتار کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ پیر کے روز صحافی حسنین شاہ کو لاہور پریس کلب کے باہر گاڑی میں ہی گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ 

مزید :

قومی -