سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کی ہلاکت، عدالت نے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا

سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کی ہلاکت، عدالت نے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا
سکول کی دیوار گرنے سے 2 بچوں کی ہلاکت، عدالت نے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) چھور کے قریب گاؤں صوفی اکبر حسین میں پرائمری سکول کی انتہائی  خستہ حال دیوار گرنے سے دو کمسن بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے میں غفلت  برتنے پر  محکمہ تعلیم عمرکوٹ کےافسران ،محکمہ ورکس اینڈ سروسز کےایکسین کےخلاف کارروائی کےلیے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ۔

 سماجی رہنما امان اللہ سموں نے  اپنی درخواست میں ایجوکیشن آفیسر ڈوارکھو مل ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر اقبال پلی ، پرنسپل شمشاد سومرو ،  ایکسی این ورکس اینڈ سروسز  ڈپارٹمنٹ کے محبوب علی میمن کو  فریق بنایا  ہے۔ عدالت نےمحکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ افسران کو 31 جنوری عدالت میں طلب کرلیاہے ۔

درخواست گزار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران کی مبینہ غفلت لاپرواہی نااہلی  کے باعث دو بچے جان کی بازی ہارگئے، سکول کی عمارت  کو پہلے ہی مسمار کرد دینا چاہئے تھا ۔