ماڈل فائزہ خان نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

ماڈل فائزہ خان نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا
ماڈل فائزہ خان نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین فیشن ویک میں ماڈلنگ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والی ماڈل فائزہ خان کا موقف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل نے دبئی میں انڈین فیشن ویک میں کام کیا تھا جس پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔  فائزہ خان نے کہا کہ ”اگر میرے پہلے کام کی بات کی جائے تو  انڈین فیشن ویک  دبئی میں 17سال کی عمر  میں انٹرنیشنل ماڈلز  کے کام کرنا میرے لیے باعث فخر تھا کیونکہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھی۔

ماڈل کا کہناتھاکہ یہ نوٹ ان لوگوں کے لیے ہے جو میرے انڈین اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کر رہے تھے، ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہوتی ہے جب ہم بین اقوامی  سطح پر پنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں“۔

مزید :

تفریح -