آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاوس آمد،اعلیٰ سطح اجلاس جاری 

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاوس آمد،اعلیٰ سطح اجلاس جاری 
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاوس آمد،اعلیٰ سطح اجلاس جاری 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم ہاوس میں عمران خان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی میٹنگ جاری ہے جس میں دورہ چین سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی شریک ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر ہونے والے معاہدوں سے متعلق بھی بات چیت کی جارہی ہے ۔وزیراعظم ہاوس کچھ دیر میں اس معاملے پر اعلامیہ بھی جاری کرے گا۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -