ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سکوک بانڈ جاری، شرح سود اتنی زیادہ کہ اسلامی تاریخ میں مثال ڈھونڈنا مشکل

ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سکوک بانڈ جاری، شرح سود اتنی زیادہ کہ اسلامی ...
ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سکوک بانڈ جاری، شرح سود اتنی زیادہ کہ اسلامی تاریخ میں مثال ڈھونڈنا مشکل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے عالمی مالیاتی مارکیٹ میں 1ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈ جاری کر دیئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سات سال کی مدت کے لیے جاری کیے گئے ان سکوک بانڈز پر 7.95فیصد کی بلندترین شرح سود رکھی گئی ہے۔ تاریخ میں کبھی اسلامک بانڈ پر اتنا زیادہ سود نہیں رکھا گیا۔ یہ سکوک بانڈ31جنوری 2029کو میچور ہو گا، جس پر سود کی ادائیگی چھ ماہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 2014ءمیں پانچ سالہ مدت کے لیے مہنگے ترین سکوک بانڈ جاری کیے گئے تھے جن پر 6.8فیصد سود رکھا گیا تھا۔ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں اسلامی بانڈز کا اجراءچار سال سے زائد عرصے بعد کیا ہے۔ اس مرتبہ ٹرانزیکشن سے متعلق کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا، جس کی وجہ بک رنرز اور مالی منتظمین کے مابین ہونے والا ایک معاہدہ ہے۔ ٹرانزیکشن کے بک رنر اور مشترکہ لیڈ منیجرز میں دبئی اسلامک بینک، سٹینڈرڈز چارٹرڈ بینک، کریڈٹ سوئس اور ڈچ بینک اے جی شامل ہیں۔

مزید :

بزنس -علاقائی -