موٹروے این فائیو سینٹرل زون میں ایک لاکھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

موٹروے این فائیو سینٹرل زون میں ایک لاکھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی
موٹروے این فائیو سینٹرل زون میں ایک لاکھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسپکٹر جنرل(آئی جی) موٹرویز پولیس انعام غنی کے احکامات  پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خصوصی مہم جاری ہے۔ترجمان این فائیو سینٹرل زون کے مطابق مہم کے دوران ایک لاکھ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 ڈی آئی جی موٹروے پولیس سینٹرل زون محمد سلیم کا کہنا ہے کہ نومبر سے اب تک 60ہزار افراد کو روڈ پر مدد فراہم کی گئی۔غیررجسڑرڈ گاڑیوں سے متعلق سات ہزارڈرائیورز کو بریف کیاجبکہ این فائیو سنٹرل زون نے 200 گاڑیوں سے غیرقانونی پولیس لائٹ اور دو ہزار گاڑیوں سے غیرنمونہ نمبرپلیٹس اتاری گئیں۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 18ہزار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جب کہ لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 80 ہزارگاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 60 ہزار غیر محتاط ڈرائیورز کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

این فائیو سینٹرل زون کی کم عمر ڈرائیوز کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں اب تک سات ہزار کم عمر ڈرائیورز کو بریف کیا گیا اور 1200کم عمر ڈرائیورزکو جرمانے بھی کیے گئے۔ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -