آپ کا شریک حیات آپ کے ساتھ بے وفائی کررہا ہے یا نہیں؟ پانچ علامات

آپ کا شریک حیات آپ کے ساتھ بے وفائی کررہا ہے یا نہیں؟ پانچ علامات
آپ کا شریک حیات آپ کے ساتھ بے وفائی کررہا ہے یا نہیں؟ پانچ علامات

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کا شریک حیات آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں؟ ایک ماہر نفسیات نے پانچ ایسی علامات بتا دی ہیں جن سے اس سوال کا جواب معلوم کیا جا سکتا ہے۔ دی سن کے مطابق ایما کینی نامی سائیکالوجسٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پارٹنر نے اب بھی کسی ڈیٹنگ ایپلی کیشن یا ویب سائٹ پر اکاﺅنٹ بنا رکھا ہے اور اسے استعمال کر رہا ہے، تو اس کے آپ سے بے وفائی کرنے کا غالب امکان ہے۔ 

ایما کینی نے دیگر علامات کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر آپ کا شریک حیات جنس مخالف کے کسی ایسے فرد کے ساتھ گھومتا پھرتا ہے جس کو وہ پسند کرتا ہے، اگر آپ کا پارٹنر اپنے سابق پارٹنر کے ساتھ سوشل میڈیا پر یا براہ راست اب بھی تعلق قائم رکھے ہوئے ہے اور اس سے بات چیت کرتا رہتا ہے، اگر آپ کا پارٹنر آپ کے دوستوں کے ساتھ فلرٹ کرتا ہے اور اگر آپ پارٹنر کسی دوسرے کو آپ پر ترجیح دیتا ہے تو غالب امکان ہے کہ وہ آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا مستقبل قریب میں کر سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -