کورونا سے بچنے کی ویکسین نہ لگوانے والے امریکی شہری کا انتقال لیکن مرنے سے پہلے آخری بات کیا کہی؟ جان کر کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

کورونا سے بچنے کی ویکسین نہ لگوانے والے امریکی شہری کا انتقال لیکن مرنے سے ...
کورونا سے بچنے کی ویکسین نہ لگوانے والے امریکی شہری کا انتقال لیکن مرنے سے پہلے آخری بات کیا کہی؟ جان کر کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گمراہ کن پراپیگنڈے کی زد میں آ کر کورونا کی ویکسین نہ لگوانے والا امریکی شہری اپنے فیصلے پر پچھتاوے کی آگ میں جلتا دنیا سے رخصت ہو گیا۔ فوکس نیوز کے مطابق 40سالہ کرسچن کیبریرا نامی یہ شخص کورونا ویکسین کے متعلق دنیا میں پھیلی افواہوں کی وجہ سے خوف میں مبتلا تھا، چنانچہ اس نے ویکسین نہ لگوائی اور پھر اس موذی وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتال جا پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق 3سالہ بچے کے باپ کرسچن نے ہسپتال میں اپنے ویکسین نہ لگوانے کے فیصلے پر شدید پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ کسی افواہ پر کان مت دھریں اور ہرممکن ویکسین لگوائیں۔ اس نے اپنی اس آخری گفتگو میں کہا کہ ”اب میں سانس بھی نہیں لے پا رہا ہوں۔اگر مجھے ایک موقع ملے تو میں سب سے پہلے کورونا کی ویکسین لگواﺅں گا۔“ کرسچن نے اپنی اس گفتگو اپنے بچے کا خیال رکھنے کی نصیحت کی اور اگلے دو دن بے ہوشی میں گزارنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گیا۔