یوکرین اور روس کا تنازعہ، تین بچوں کی ماں نے سنائپر رائفل خرید لی، دشمن کے خلاف لڑنے کے لیے تیار

یوکرین اور روس کا تنازعہ، تین بچوں کی ماں نے سنائپر رائفل خرید لی، دشمن کے ...
یوکرین اور روس کا تنازعہ، تین بچوں کی ماں نے سنائپر رائفل خرید لی، دشمن کے خلاف لڑنے کے لیے تیار

  

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی تجزیہ کار کئی ماہ سے یوکرین پر روسی حملے کی پیش گوئی کرتے آ رہے ہیں اور یوکرینی سرحد پر روسی فوج کے جنگی سازوسامان کے ساتھ جمع ہونے سے تجزیہ کاروں کے خدشات درست ہوتے نظر آ رہے ہیں۔اس ممکنہ روسی حملے کے ہنگام یوکرینی حکومت اور فوج تو تیاریوں میں مصروف ہو گی ہی، ایک یوکرینی خاتون نے بھی ’جنگ‘ کی تیاری کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 52سالہ خاتون کا نام ماریانا زاگلو ہے جس نے ایک بڑی سنائپر رائفل خرید لی ہے۔

ماریانا کا کہنا ہے کہ ”میں فوجی نہیں ہوں مگر میں روس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہوں۔ میں تین بچوں کی ماں ہوں اور میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ میرے بچوں کو ایسا یوکرین ملے جس پر کوئی اور ملک قابض ہو۔ اگر ایسا وقت آتا ہے تو ہم اپنے ملک کے لیے لڑیں گے۔ “ رپورٹ کے مطابق جب سے یوکرین پر روسی حملے کی افواہیں گردش میں ہیں، بڑی تعداد میں یوکرینی شہری رضاکارانہ طور پر خود کو ممکنہ جنگ کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ اب تک سینکڑوں یوکرینی شہری روسی حملے کی صورت میں روسی فوج کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -