ایم کیو ایم کا بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، مظاہرین منتشر

ایم کیو ایم کا بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر احتجاج، ...
ایم کیو ایم کا بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، مظاہرین منتشر
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے دھرنے کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کردیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی تھی۔ یہ ریلی پریس کلب جانی تھی تاہم میٹروول سے اس کا روٹ تبدیل کرکے اس کا رخ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایم کیو ایم کا احتجاج کچھ دیر تک تو جاری رہا لیکن اس کے بعد پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کردیا گیا۔ پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی صداقت  حسین سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ 

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پریس کلب جانے کا اعلان کیا  تھا لیکن اچانک وزیر اعلیٰ ہاؤس آگئے۔ سندھ حکومت  کو احتجاج پر اعتراض نہیں ہے  لیکن اس وقت کراچی میں پاکستان سپر لیگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑی آئے ہوئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -