شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے بعد موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق  موٹروےایم الیون لاہور  سے سیالکوٹ, موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ, موٹروے  ایم ٹو لاہور  سے شیخوپورہ  تک  دھند کی وجہ سے بند  کردی گئی ہے۔موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری سفر سے قبل ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -