حمزہ شہباز عمران خان پر برس پڑے، طنز کے نشتر چلادئیے

حمزہ شہباز عمران خان پر برس پڑے، طنز کے نشتر چلادئیے
حمزہ شہباز عمران خان پر برس پڑے، طنز کے نشتر چلادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ اربوں ڈالر کی آمدن اور لاکھوں افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کے دعوے عمران خان کے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹ کی اگلی قسط تھی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  راوی اربن منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے۔معزز عدالت نے کہا ہے کہ منصوبے کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ منصوبے کے لئے قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی کسان سراپا احتجاج تھے ۔ منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ  راوی منصوبے کی ضمن میں بٹورے جانے والے پیسے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔ اس منصوبے کے بلند وبانگ دعووں ، خوشنما تصویروں سے بدنیتی اور فراڈ کی بو آ رہی ہے۔ اس قسم کا کوئی بھی منصوبہ تمام طبقات کی مشاورت کے بغیر نہیں ہونا چاہئے۔ ماہرین ماحولیات کی رائے کے بغیر ایسے کسی منصوبے پر کام شروع نہیں ہونا چاہئے تھا۔

مزید :

قومی -